تلنگانہ

تلنگانہ میں چار مرحلوں میں 40 ہزار مسلمانوں کو ایک ایک لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے حکومت کا فیصلہ

حیدرآباد _ 8 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے ریاست کے 40 ہزار مسلمانوں کو ایک ایک لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

 

ذرائع کے مطابق فینانس ہریش راؤ اور دیگر وزرا کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی کے مطالبہ پر آج وزیر فینانس نے اس اسکیم کے لئے مزید 130 کروڑ روپے جاری کرنے کا اعلان کیا۔اب تک اس اسکیم کے لئے حکومت نے 270 کروڑ روپے مختص کئے تھے آج مزید رقم جاری کرنے کے اعلان کے بعد اس اسکیم کی مجموعی رقم 400 کروڑ روپے ہوگئی ہے جس کے ذریعے 40 ہزار افراد کو ایک ایک لاکھ روپے مالی امداد دی جا سکتی ہے

 

ذرائع نے مزید بتایا کہ چار مرحلے میں مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ ہر مرحلے میں 10 ہزار افراد کو ایک ایک لاکھ روپے دئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے کے تحت 16 اگست سے  10 ہزار افراد کو چیکس دئے جائیں گے۔ یہ رقم راست طور پر درخواست گزار کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کردی جائے گی اور اس رقم کو واپس کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

 

ہر اسمبلی حلقہ میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب سے اسکیم پر عمل آوری ہوگی۔ واضح رہے کہ تلنگانہ میناریٹی فینانس کارپوریشن کی جانب سے گزشتہ دو سال کے دوران قرض کے لئے درخواست داخل کرنے والے امیدواروں کا انتخاب کرتے ہوئے انھیں ایک لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button