جرائم و حادثات

شادی کے نام پر 2 بچوں کی ماں کو دھوکہ۔حیدرآباد میں نوجوان کے خلاف کیس

File photo

حیدرآباد: شادی کے نام پر دو بچوں کی ماں کے ساتھ زندگی گزارتے ہوئے اسے دھوکہ دینے والے نوجوان کے خلاف حیدرآباد کی سنجیوا ریڈی نگرپولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔ 34 سالہ خاتون جسے دو بچے بتائے گئے ہیں اپنے شوہرسے الگ ہوگئی، وہ اپنے بچوں کے ساتھ بلکم پیٹ میں مقیم تھی، اس دوران اس کی ملاقات صنعت نگر کے رہنے والے سریش سےہوئی اس نے خاتون سے شادی کا وعدہ کیا اوروہ شادی کے بغیرساتھ رہنے لگے، اس مہینہ کی 8 تاریخ کو ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد نوجوان گھرچھوڑ کرچلاگیا اور وہ خاتون سے فون پربھی بات نہیں کررہا تھا تھک ہار کر خاتون نے پولیس سے شکایت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button