جرائم و حادثات

فیس بک پر دوستی۔ حیدرآباد میں2 بچوں کی ماں کو نوجوان نے دیا دھوکہ

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک شادی شدہ خاتون کو فیس بک پر نوجوان سے دوستی کرنا مہنگا پڑا۔شہر کے علاقے عنبرپیٹ سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ خاتون نے بتایا کہ ان کی شادی تقریبا دس سال قبل ہوئی تھی اور انہیں دو بچے ہیں۔ دو سال قبل ان کی ملاقات فیس بک پر شاہ رخ نامی نوجوان سے ہوئی تھی

 

جسکی عمر 25 سال ہے۔ خاتون کےمطابق نوجوان نے شوہر سے طلاق دلواتے ہوئے شادی کرنے کا وعدہ کیا تھا، اس اثنا میں خاتون کے ماں باپ کو اس بات کی اطلاع ہو گئی اور نوجوان نے بات چیت کے لیے گھر آنے کا وعدہ کیا اور اس کے بعد اس نے اپنا فون بند کر لیا۔ خاتون کے مطابق تین ماہ قبل ہو انھیں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اس سلسلے میں عنبر پیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی لیکن اس کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چلا۔ خاتون نے بتایا کہ ان کا ویڈیو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ کوئی اور اس نوجوان کے جھانسہ میں نہ آئے۔ خاتون کی جانب سے فیس بک کی دوستی اور اس کے انجام سے متعلق بنایا گیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button