جرائم و حادثات

مرد کے مرد سے تعلقات اور بلیک میل _ حیدرآباد کے پرانے شہر میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد _ 23 جون ( اردولیکس) حیدرآباد کے پرانے شہر میں مرد کے مرد سے تعلقات اور اس کے بعد بلیک میل کرتے ہوئے بھاری رقوم بٹورنے کا شرمناک واقعہ پیش آیا ۔ اس واقعہ میں بلیک میل کا الزام عائد کرتے ہوۓ ایک نوجوان نے خودکشی کی کوشش بھی کی ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ علی بنڈہ سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیوٹر تاج الدین صوفی نے میڈیا کو بتایا کہ چند سال قبل ان کی بیوی کا انتقال ہو گیا جس کے بعد سال 2018ء میں ضیا الحق فاروقی نے ٹیوشن کے بہانے ان سے رابطہ قائم کیا اوران کے گھر آنا جانا شروع کر دیا اور اس دوران ان کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے ۔ ٹیوٹر نے بتایا کہ اس نے فاروقی پر لاکھوں روپے خرچ کئے ۔

ٹیویٹر کے مطابق اس نے اپنی دوسری شادی کے بعد فاروقی سے تعلقات منقطع کر لئے تھے جس کے بعد سے فاروقی اسے مسلسل بلیک میل کر رہا تھا جس سے تنگ آ کر اس نے زائد مقدار میں دوائیں کھالیا اور زہر پی لیا۔ اسے علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کی بعض تصاویر سیل فون میں ہیں جسے وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوۓ اسے بلیک میل کیا جارہاتھا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button