جرائم و حادثات

نئے کپڑے نہ دلوانے پر مایوس لڑکی نے کرلی خودکشی

عادل آباد _ نئے کپڑے نہ دلوانے پر مایوس ہو کر ایک 15 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔یہ افسوسناک واقعہ آصف آباد ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق آصف آباد منڈل کے اپا پلی سے تعلق رکھنے والی  سریشا (15) برگوڈا گورنمنٹ اسکول میں دسویں جماعت میں پڑھ رہی ہے۔ سریشا نے اپنی ماں سے  نئے کپڑے دلوانے کی خواہش کی۔جس پر اس کی ماں نے ایک دن بعد کپڑے دلوانے کا تیقن دیا۔لیکن لڑکی نے آج ہی کپڑے دلوانے کی ضد کی جس پر ماں نے اس پر ڈانٹ ڈپٹ کی۔ جس پر مایوس ہو کر سریشا نے تھوڑی دیر بعد کھیت میں کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ اس کے والدین نے اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا۔ علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔ سب انسپکٹر وینکٹیش نے بتایا کہ لڑکی کے والد گروویا کی شکایت کے مطابق معاملہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button