نیشنل

بس آج کی رات ہے زندگی، گانے پر ڈانس۔دل کا دورہ پڑنے سے سرکاری عہدیدار کی موت۔ویڈیو وائرل

نئی دہلی: ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ایک سرکاری عہدیدار اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک تقریب میں رقص کرتے ہوئے اچانک گر گیا اور اس‌ کی‌موت ہوگیی۔ بھوپال پوسٹل سرکل آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سریندر کمار ڈکشٹ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ‘بس آج کی رات ہے زندگی، کل ہم کہاں، تم کہاں…’ گانے پر رقص کرنے‌کے دوران اچانک گر گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کے آس پاس موجود لوگ اس شخص کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس تقریب کی ویڈیو اب وائرل ہو گئی ہے اور سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جا رہی ہے۔یہ واقعہ مبینہ طور پر محکمہ ڈاک کے زیر اہتمام ایک تقریب میں پیش آیا۔16  مارچ کی شام کو محکمہ کے ہی دفتر کے احاطے میں ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کے دوران سریندر کمار ڈکشٹ اپنے ساتھیوں کے ساتھ رقص کر رہے تھے۔ رقص کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے۔ آس پاس کے لوگوں نے اس کی مدد کرنے کی کوشش کی لیکن تب تک وہ دم توڑ چکے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button