محبت کے نام پر لڑکی کو ہراساں کرنے والے نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا _ نرمل کے خانہ پور میں واقعہ

نرمل _ محبت کے نام پر لڑکی کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو لڑکی کے گھر والوں نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع نرمل کے خانہ پور منڈل میں پیش آیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ خانہ پور کے سرجاپور گاؤں کے انیل نے اسی گاؤں کی لڑکی کو محبت کے نام پر گذشتہ دو سال سے ہراساں کررہا تھا لڑکی نے اپنے والدین کو انیل کی حرکتوں سے واقف کروایا ۔ اس کے گھر والوں نے انیل کے خلاف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا اور پولیس نے انیل کی کونسلنگ کی ۔ اس کے باوجود بھی انیل کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔گذشتہ رات انیل لڑکی کے گھر کے سامنے چکر لگا ریا تھا  لڑکی کے گھر والوں نے اسے پکڑ کر پٹائی کردی۔جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔انیل کو شدید زخمی حالت میں نرمل اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ علاج کے دوران میں دم توڑ دیا۔

انیل کی موت پر  اس کے گھر والوں نے نعش کے ساتھ لڑکی کے گھر جانے کی کوشش کی۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔ مقتول کے گھر والوں کی شکایت کے بعد مقدمہ درج کیا گیا اور تفتیش کی جارہی ہے