جرائم و حادثات

گوا سے حیدرآباد ڈرگس کی اسمگلنگ خاتون گرفتار

حیدرآباد: گوا سے منشیات لاکر حیدرآباد میں فروخت کرنے والی خاتون اور اسکے ساتھیوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔ تفصیلات کے مطابق ریاست منی پور کے ضلع چنڈال سے تعلق رکھنے والی ڈیانا لیچانگو چراو اپنے شوہر کی مدد سے گوا سے منشیات لا کر حیدرآباد اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سربراہ کیا کرتی ہے۔ اس نے  حیدرآباد کے ایک سافٹ ویئر ملازم چیتن اور تاجر آدتیہ کو منشیات فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

خاتون گوا سے منشیات لے کر شہر کے مضافات میں واقع چوٹ اوپل پہنچی اور دیگر ملزمین کو ایک ہوٹل کے پاس آنے کی ہدایت کی۔ ڈیانا وہاں پہلے سے ہی ان کا انتظار کر رہی تھی۔ باوثوق ذرائع سےاطلاع ملنے کے بعد رچہ کنڈہ پولیس وہاں پہنچ گیے اور ان تینوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی سی پی نے کہا کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اور دو کاریں ضبط کی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button