جنرل نیوز

کھمم میں ریسلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات _ حافظ محمد جواد احمد صدر منتخب ڈاکٹر کرا پاٹی پردیپ کمار جنرل سیکرٹری سید عمادالدین نائب سکریٹری منتخب

تلنگانہ ریسلنگ ایسوسی ایشن  شاخ کھمم کی جنرل باڈی میٹنگ اور انتخابات کھمم کے آئی  ایم اے میٹنگ ہال میں منعقد ہوے ڈاکٹر محمد عبدالحفیظ خان چیرمین تلنگانہ ریسلنگ ایسوسیشن نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی الکشن آفسر کی حیثیت سے کھمم والی بال کوچ محمد اکبر خان نے شرکت کرتے ہوئے انتخابی عمل کی نگرانی کی انتخابات میں بحیثیت صدر کھمم ضلع ریسلنگ ایسوسیشن حافظ محمد جواد احمد کو بلامقابلہ منتخب کیاگیا جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے ڈاکٹر کرا پاٹی پردیپ کمار ماہر اطفال کو منتخب کیاگیا سید عمادالدین انجینیئر کو نائب سکریٹری منتخب کیاگیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد عبدالحفیظ خان چیرمین ریسلنگ ایسوسیشن تلنگانہ نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسلنگ کو تلنگانہ میں فروغ دینے کے لئے تلنگانہ کے تمام اضلاع میں جدید کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی جارہی ہے تلنگانہ حکومت کے تعاون سے تلنگانہ کے ہر ضلع سے قریہ جات تک ریسلنگ کو فروغ دیا جائیگا اسلیے کے تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو کھیل کود بھی ضروری ہے بالخصوص ریسلنگ میں بچوں کو آگے بڑھانے کی سخت ضرورت ہے

محمد عبدالحفیظ خان نے مزید کہا کہ اضلاع میں ریسلنگ ایسوسیشن کے قیام کا مقصد قریہ جات کے بچوں کو اس میں آگے بڑھانا مقصود ہے کھمم ضلع میں حافظ محمد جواد احمد جو ضلع کے سینئر اردو صحافی کے ساتھ ساتھ کئ تنظیموں کے ذمدار ہے اور ایک بہترین سماجی کارکن بھی ہے اس لیے انھے صدر منتخب کیاگیا اور ڈاکٹر کرا پاٹی پردیپ کمار ایک بہترین ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ایک سماجی کارکن بھی ہے اس موقع پر الیکشن آفسر محمد اکبر خان نے کہا کہ ریسلنگ کے لئے ھم ضلع سطح پر پروان چڑھانے کے لیے ضلع ڈی یس ڈی او سے مشاورت کے بعد ہر ممکن تعاون کا تیقن دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button