جرائم و حادثات

ورنگل میں فینانس کمپنی کی ہراسانی، مالک نے آٹو کو سڑک پر آگ لگادی

ورنگل _ فئنانس کمپنی کی ہراسانی پر مایوسی کے عالم میں ایک آٹو کے مالک نے اپنے آٹو کو آگ لگادی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں ہنمکنڈہ کالج چوراہے کے قریب آج پیش آیا۔روزبروز ہراسانی پر یہ آٹو کا مالک کافی مایوس تھا۔اس کاکہنا ہے کہ وہ پہلے ہی قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا تاہم رہی سہی کسر پٹرول کی قیمت میں حالیہ دنوں میں ہوئے غیر معمولی اضافہ نے پوری کردی۔اس نے کہا کہ کورونا کی لہر کی وجہ سے وہ آٹو کا فائنانس ادانہیں کرسکا۔کورونا سے پہلے اس نے فائنانس پر آٹو کی خریدی کی تھی  اس نے چوراہے پر پٹرول ڈال کر آٹو کو آگ لگادی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ آٹو جل کر خاکسترہوگیا

متعلقہ خبریں

Back to top button