نیشنل

خاتون نے پولیس اسٹیشن کو ہی قفل ڈال دیا

حیدرآباد: ایک خاتون نے انصاف نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کو ہی قفل ڈال دیا۔ چونکا دینے والا یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع وشاکھا پٹنم کے پندورتی میں منگل کی رات پیش آیا۔

 

متاثرہ خاتون گوتمی نے بتایا کہ کرشنا پورم میں اس نے ایک اپارٹمنٹ میں فلیٹ 15 لاکھ روپے میں خریدا تھا، پانچ لاکھ روپے ایڈوانس ادا کیے گئے اور کچھ اقساط بھی ادا کی گئیں۔ اس اثنا میں بلڈر نے وہاں پہنچ کر یہ دعوی کیا کہ خاتون نے اسے کوئی

 

رقم نہیں دی ہے اور بلڈر نے فلیٹ سے خاتون کا سامان نکال کر باہر پھینک دیا،جس پر انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے خاتون پندورتی پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوئی اور شکایت کی۔ قریب ایک ہفتہ پولیس اسٹیشن کے چکر لگانے کے باوجود بھی

 

کاروائی آگے نہیں بڑھی جس پر ملازمین پولیس کے خلاف لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے گوتمی نے گھر سے قفل لا کر پولیس اسٹیشن کو ہی قفل ڈال دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button