جرائم و حادثات

شوہر نے بیوی کا قتل کرنے‌ کے‌ بعد کرلی خودکشی۔ حیدرآباد میں واردات

حیدرآباد: شوہرنے بیوی کا قتل کرنے کے بعد اپنی بھی جان دے دی۔ ریاست آسام سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ مہانندا بشواس اپنی بیوی 22 سالہ پمپا سرکار کے ساتھ شہرکے علاقہ پنجہ گٹہ، پریم نگرمیں رہتا تھا۔ وہ دونوں ایک مال کے سیکوریٹی گارڈس بتائے گئے ہیں۔ پیرکی رات شوہرنے اپنی بیوی کا سرپانی سے بھری ہوئی بالٹی میں ڈبوکراس کا قتل کردیا اوراس کے بعد اس نے نامپلی ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔ شوہرکی جیب سے ایک چھوٹی ڈائری ملی جس میں اس نے لکھا کہ اس نے اپنی بیوی کا قتل کردیا ہے اوروہ خودکشی کررہا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button