حیدرآباد میں شراب پی کر گاڑی چلانے والے 353افراد کو ہوئی جیل

حیدرآباد _ حیدرآباد میں حالت نشہ میں گاڑیاں چلاتے ہوئے پکڑے جانے والے 353افراد کو جیل کی سزا سنائی گئی۔سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں یہ افراد حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران پکڑے گئے تھے۔ان کی کونسلنگ کی گئی تھی اور بعد ازاں ان کو عدالت میں پیش کیاگیا تھا۔عدالت نے 353افراد کو ایک دن تا20دن کی جیل کی سزا سنائی۔پولیس نے ساتھ ہی جیل کی سزا پانے والوں کے لائسنس معطل کرنے کے لئے آرٹی اے کو مکتوب روانہ کیا۔