پولیس کی پٹرولنگ گاڑی میں شراب کی غیر قانونی منتقلی _ تلنگانہ میں ایک سب انسپکٹر معطل

نلگنڈہ _ تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں پولیس کی پٹرولنگ گاڑی میں شراب کی غیر قانونی منتقلی میں مدد کرنے کے الزام میں ایک سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع نلگنڈہ کے واڈے پلی پولیس اسٹیشن کی پٹرولنگ گاڑی کو آندھراپردیش پولیس نے پکڑ لیا۔جس میں شراوان کمار نامی کانسٹیبل شراب کے کارٹون آندھراپردیش منتقل کررہا تھا اس کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے اعلی عہدیداروں نے سب انسپکٹر وجئے کمار کو معطل کردیا۔کیونکہ شراب کی منتقلی سب انسپکٹر کی مدد سے ہی ہوئی تھی اس لئے وہ بھی اس معاملے میں ملوث تھا