جرائم و حادثات

امتحان میں فیل ہونے پر انٹرمیڈیٹ کی طالبہ نے کرلی خودکشی _ جگتیال ضلع میں افسوسناک واقعہ

جگتیال _ 29 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ایک انٹرمیڈیٹ کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی سے مایوس ہو کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جگتیال ضلع کے ویلگاٹور منڈل کے استمبھم پلی گاوں کی رہنے والی 17 سالہ نروشا نے زرعی باولی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج جاری ہوئے تھے جس میں نروشا سکنڈ ائیر کے دو مضمون میں فیل ہوگئی ۔نتیجہ دیکھنے کے بعد سے نروشا کافی مایوس تھی اور آج اس نے انتہائی اقدام کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button