جنرل نیوز

ضلع پریشد ہائی اسکول صالح نگر میں "یوم عالم اردو” پروگرم کا انعقاد

رضوان مرزا

۔ضلع پریشد صالح نگر ہائی اسکول کریم نگر میں 9نومبر 2022 کوڈاکٹر علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے دن یوم عالم اردو کا پروگرام منعقد ہوا ۔اس پروگرام میں طلباء نے ڈاکٹر علامہ اقبال کے مختلف موضوعات پر بہت جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنا اظہار خیال پیش کیا ۔اس پروگرام میں معلم میر آصف علی نے شہر کریم نگر کے مشہور و معروف شاعر مرحوم ریاست علی تاج صاحب کی نظم”ایک زندہ زبان ہے اردو” پیش کی۔

 

تیلگو ٹیچر محترمہ نیلا کماری صاحبہ نے کہا اس طرح کے پروگرام کی وجہ سے انہیں خود بہت ساری معلومات فراہم ہوئیں،انہوں نے پروگرام کی پر زور ستائش کی اور اردو کی معلمہ محترمہ کنیز فاطمہ صاحبہ نے طلبہ کی شاندار مظاہرے پر مبارکباد پیش کی کی اور اقبال کی مشہور نظم پیش کی۔ صدارتی تقریر صدر مدرس جناب سردار عبد الحئی جاوید نے بہت ہی اچھے انداز میں علامہ اقبال کے پیغام کو پیش کیا اور طلباء سے علامہ اقبال کی سوانح حیات کا مطالعہ کرنے اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شاندار مستقبل بنانےکی طرف راغب کیا۔ ۔اسطرح پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button