جرائم و حادثات

انٹر میں نشانات کم آنے پر حیدرآباد میں طالب علم نے پھانسی لے لی

حیدرآباد:انٹرمیڈیٹ میں نشانات کم آنے پرایک طالب علم نے پریشان ہوکرخودکشی کرلی۔ شہرکے علاقہ چنتل بستی سے تعلق رکھنے والے گوتم کمارنے ایم پی سی سے انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کی اورامتحان تحریرکیا۔ آج نتائج جاری کئے گئے جس میں طالب علم کو توقع کے برخلاف کم نشانات ملے جس پرمایوس ہوکرطالب علم نے اپنے مکان میں پھانسی لے لی۔ طالب علم کو پھانسی پرلٹکا دیکھ کراس کے گھروالے فوری ہاسپٹل لے گئے تاہم تب تک وہ دم توڑ چکا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button