جرائم و حادثات

جوبلی ہلز گینگ ریپ۔ ملزمین کے ڈی‌این‌اے ٹیسٹ ‌‌کی عدالت نے دی اجازت

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں سنسنی پھیلانے والے جوبلی ہلز اجتماعی عصمت دری معاملہ کے ملزمین کے ڈی این اے ٹسٹ کی نامپلی کورٹ نے اجازت دے دی، جس کے بعد پولیس، ملزمین کے ڈی این اے کے نمونوں کو حاصل کرنے کیلئے ان کو فارنسک لیا لے گئی ۔جرم کیلئے استعمال کار سے شواہد کو جمع کیاگیا ۔واضح رہے کہ 28مئی کو پیش آئے عصمت دری کے معاملہ میں پولیس نے 6ملزمین کو حراست میں لیا تھا۔

ان میں ملزم نمبرایک 18سالہ سعد الدین بالغ ہے۔بقیہ تمام ملزمین نابالغ ہیں۔فی الحال سعد الدین چنچل گوڑہ جیل میں ریمانڈ قید کے طورپر محروس ہے۔بقیہ پانچ نابالغ لڑکوں سعیدآباد کے جونائیل ہوم میں رکھاگیا ہے۔پولیس کا ماننا ہے کہ ملزمین کے ڈی این اے کے حصول سے سائٹفک شواہد جمع کرنے میں مدد ملے گی۔قبل ازیں فارنسک ماہرین نے ایس یو وی کار سے شواہد جمع کئے تھے جس میں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button