وزیر تارک راما راو کے خلاف ڈرگس کے الزامات نہ لگائے کی ریونت ریڈی کو ہدایت دیتے ہوئے سٹی سول کورٹ کا انجکشن آرڈر جاری

حیدرآباد _ حیدرآباد کی سٹی سول کورٹ نے انجکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے تلنگانہ پی سی سی کے صد ریونت  ریڈی کو ہدایت دی کہ وہ ڈرگس کیس میں وزیر کے ٹی راماراو کے  خلاف کوئی ریمارکس نہ کریں ۔ عدالت نے آئندہ سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ریونت  ریڈی کو جوابی حلف نامہ داخل کرنے کے لیے نوٹس جاری کی ۔ وزیر کے ٹی آر نے  پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی کے خلاف انھیں ڈرگس معاملے میں بدنام کرنے کے الزام میں سٹی سول کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا ۔ سٹی سول کورٹ کے تیسرے ایڈیشنل سینئر جج نے اس کی سماعت کی۔

 

ہتک عزت کے کیس میں انجیکشن آرڈر پر  دلائل ختم ہونے کے بعد کے ٹی آر کے وکیل نے عدالت سے عبوری احکامات دینے کی درخواست کی۔تاہم عدالت نے انجکشن آرڈر جاری کیا ۔ کے ٹی آر نے ایک درخواست دائر کی  جس میں الزام لگایا  کہ ریونت ریڈی ان کے خلاف جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔ کے ٹی آر نے اپنی درخواست میں عدالت سے کہا کہ وہ جھوٹے الزامات لگانے سے روکیں۔