جرائم و حادثات

سمدھی کے ہاتھوں سمدھن کا قتل _ داماد سمیت سمدھاوے کے تین افراد زخمی _ تلنگانہ میں افسوسناک واقعہ

سمدھی کے ہاتھوں سمدھن کا قتل _ داماد سمیت سمدھاوے کے تین افراد زخمی _ تلنگانہ میں افسوسناک واقعہ

نلگنڈہ _ سمدھی کے ہاتھوں سمدھن کا قتل اور سمدھاوے کے دیگر تین  افراد زخمی ہونے کا افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق نلگنڈہ ضلع کے بوکا منتالہ پہاڑ گاوں کا رہنے والا سوریہ اپنی اکلوتی بیٹی شامیلا کی شادی اسی گاوں کے رہنے والے شیوا نارائن کے ساتھ کی تھی کسی مسئلہ پر سسرال والوں نے چند روز قبل شامیلا کو میکہ بھیج دیا تھا اور اسے واپس لے جانے شوہر یا سسرال والے کوئی نہیں آئے۔جس پر برہم شامیلا کا باپ سوریہ نے آج صبح بیٹی کے سسرال پہنچا اور شامیلا کو نہ لے جانے کی وجوہات دریافت کی اس دوران ان کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور سوریہ نے چاقو سے بیٹی کے سسرال والوں پر دیوانہ وار کردیا۔جس میں سوریہ کی سمدھن 58 سالہ اچماں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔جب کہ اس حملے میں داماد شیوا نارائن، سمدھی بھکشم، سمدھی کی ماں نارانماں شدید زخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو سوریہ پیٹ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے جن میں دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس نے سوریہ کو گرفتار کرلیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button