جرائم و حادثات

ماں کو زدوکوب کرنے والے بیٹے کو جیل بھیج دیا گیا۔حیدرآباد کی عدالت کا فیصلہ

حیدرآباد:شہر کی ایک عدالت نے اپنی ماں اور دیگر رشتہ داروں کو ہراساں کرنے اور زدوکوب کرنے کے الزام میں ایک شخص کو ساڑھے سات ماہ قید کی سزا سنائی۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ سائی بابا جو نریڈمیٹ علاقہ کا رہنے والا ہے، پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے، ہفتہ کی رات وہ نشہ میں دھت ماریڈ پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع سنجیوایا نگر میں اپنی ماں کے گھر گیا ہوا تھا۔ اس نے وہاں ہنگامہ آرائی کی اور ہتھوڑا لے کر اپنی ماں کے گھر کے دروازے کو بھی نقصان پہنچایا۔ ماں کی شکایت پر پولیس نے اسے حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے اسے چھ ماہ قید کی سزا سنائی اور 1,350 روپے جرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button