جرائم و حادثات

بریکنگ نیوز _ نظام آباد میں آر ٹی سی بس کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق

نظام آباد _ 20 اگست ( اردولیکس) نظام آباد شہر میں ہفتہ کی شام مضافاتی علاقے سارنگ پور میں ایک آر ٹی سی بس نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی ۔ اس حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب شہر کے مضافاتی علاقہ نہرو نگر کے معین الدین (41) اور شانتی نگر کے شیخ غفار (35) ٹی وی ایس پر نہرو نگر سے نظام آباد جارہے تھے کہ بھینسہ ڈپو سے تعلق رکھنے والی آر ٹی سی بس نے انہیں پیچھے سے ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجہ میں خواجہ معین الدین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ شیخ غفار شدید زخمی ہو گئے۔ شیخ غفار بھی علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button