جرائم و حادثات

اگنی پتھ اسکیم، فوج میں بھرتی کا امتحان منسوخ ہونے پرنوجوان کی خودکشی

نئی دہلی: مرکزی حکومت کی جانب سے اگنی پتھ اسکیم کے پیش نظرآرمی میں بھرتی کیلئے منعقد شدنی امتحان منسوخ کرنے پرایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست اڈیشہ میں پیش آیا۔ نوجوان کے والد نے الزام عائد کیا کہ ان کے بیٹے نے آرمی میں بھرتی کا خواب شرمندہ تعبیرنہ ہونے پراپنی جان دے دی ہے۔ متوفی کی شناخت بالاسور ضلع کے رہنے والے دھننجئے موہنتی کے طورپرکی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان نے فوج میں بھرتی ہونے کی خاطرنوجوان نے سخت ٹریننگ حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button