جرائم و حادثات

13سالہ لڑکی سے شادی۔ حیدرآباد میں آٹو ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد: شہرکی سعید آباد پولیس نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مندرمیں شادی کرلینے والے آٹوڈرائیورکوگرفتارکرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ خواجہ باغ کی رہنے والی 13 سالہ لڑکی مقامی اسکول میں 6 ویں جماعت میں زیرتعلیم ہے۔ جمعرات کی صبح وہ گھرسے نکلی اورواپس نہیں لوٹی۔ لڑکی کے رشتہ داروں نے کافی تلاش کے بعد پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ آٹوڈرائیورشریکانت لڑکی کو اپنے ساتھ لے گیا ہے، اس کی لڑکی کے ساتھ انسٹاگرام پردوستی ہوئی اوروہ کل اسے بہلا پھسلا کراپنے ساتھ لے گیا، آٹوڈرائیورنے لڑکی کے ساتھ مندرمیں شادی کرلی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button