تلنگانہ

کویتا کیس۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی سپریم کورٹ میں کیویٹ درخواست

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نےبھارتیہ راشٹر سمیتی بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل کویتا کے معاملے میں سپریم کورٹ میں کیویٹ درخواست دائر کی ہے۔ قبل ازیں کویتا نے اپنی درخواست میں دلی ایکسائز پالیسی کیس کے سلسلے میں اپنے خلاف جانچ ایجنسی کی طرف سے جاری کئےگئے سمن کو چیلنج کیا تھا۔

مقدمے کا کوئی فریق اس بات کو یقینی بنانے کےلئے Caveat عرضی داخل کرتا ہے کہ اُس کے موقف کی سماعت کئے بغیر کسی طرح کا ناموافق حکم جاری نہ کیاجائے۔ کویتا تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ کی بیٹی ہیں۔ انھوں نے یہ کہتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے کہ ضابطوں کے مطابق کسی خاتون کو ED کے سامنے پوچھ تاچھ کے لئے دفتر میں طلبنہیں کیا جاسکتا اور اُن سے پوچھ تاچھ اُن کی رہائش گاہ پر کی جانی چاہئے۔

سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے روز EDکے سمن کو چیلنج کرنے سے متعلق کویتا کی درخواست کی سماعت کرنے سے اتفاق کیا تھا۔ ED نے اُن سے کہا تھا کہ وہ دلی ایکسائز پالیسیکیس میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے معاملے میں جمعرات کو پھر سےپیش ہوں، لیکن وہ اپنی درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے حاضرنہیں ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button