جرائم و حادثات

ورنگل ضلع سے مسلم خاتون اپنے معصوم بچہ کے ساتھ لاپتہ

ورنگل _ تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں ایک ماں  اپنے ساڑھے تین سالہ بیٹے کے ساتھ لاپتہ ہوگئی ہے پولیس کے مطابق 23 سالہ ریشماں کی شادی پانچ سال قبل سنگم منڈل کے گاؤں شاپور کے محمد رفیع سے ہوئی تھی۔ انھیں ساڑھے تین سال کا بیٹا ایان بھی ہے  بتایاجاتاہےکہ رفیع  ضلع کے سیاسی لیڈر  ریووری پرکاش ریڈی کے پاس  کار ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرتا ہے  رفیع روزانہ صبح گھر سے  نکلتا ہے اور رات کو گھر لوٹتا ہے۔ معمول کے مطابق وہ جمعہ 27 کو ڈیوٹی کے لیے گھر سے نکلا ۔جب وہ رات کو گھر لوٹا تو اس کی بیوی ریشماں اور بیٹا ایان کہیں نظر نہیں آ رہے تھے۔ اس نے سنگم پولیس اسٹیشن میں بیوی اور بچے کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔پولیس اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button