جرائم و حادثات

شادی شدہ خاتون کی عصمت ریزی۔ 15 سالہ لڑکا گرفتار

نئی دہلی: دہرادون کی ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ہاؤس کیپنگ اسٹاف کے طور پر کام کرنے والی 24 سالہ خاتون کے ساتھ 15 سالہ لڑکے نے مبینہ طور پرعصمت ریزی کی۔ یہ واقعہ 17 جون کو پیش آیا اورپولیس نے اس معاملہ میں نابالغ کو گرفتارکرلیا۔
خاتون کا تعلق مغربی بنگال سے ہے اور وہ شادی شدہ ہے اور اس کی ایک بیٹی ہے۔ نابالغ لڑکے کا تعلق چھتیس گڑھ سے بتایا گیا ہے راج پور پولیس اسٹیشن میں شکایت کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خاتون ٹوائلٹ میں اپنا فون چارج کررہی تھی کہ لڑکا وہاں پہنچا اوراس نے دروازہ بند کرکے خاتون کے ساتھ شرمناک حرکت کی۔
خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ ملزم نے مزاحمت کے باوجود دروازہ اندر سے بند کر کے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ خاتون کے مطابق”میں نے مدد کے لیے پکارا لیکن دروازہ بند ہونے کی وجہ سے کسی نے میری آواز نہیں سنی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button