جرائم و حادثات

آئی ایس آئی ایس سے روابط کے شبہ میں منگلورو کی مریم گرفتار

آئی ایس آئی ایس سے روابط کے شبہ میں منگلورو کی مریم گرفتار 

بنگلور _ 4 جنوری ( اردو لیکس) نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کے روز کرناٹک کے منگلورو سے ایک خاتون دیپتی مرلا عرف مریم کو ISIS سے روابط کے شبہ میں گرفتار کیا ہے جو بتایا گیا ہے کہ ایک سابق رکن اسمبلی کی بہو ہیں

 

این آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ ان کے عہدیداروں نے مقامی پولیس کے تعاون سے مریم کو گرفتار کیا، جو سابق رکن اسمبلی باشا کے بیٹے انس عبدالرحمن کی بیوی ہے۔

 

این آئی اے کے عہدیداروں نے اس سے قبل اگست 2021 میں باشاہ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ دو دن تک پوچھ گچھ کے بعد، انہوں نے باشا کے ایک اور بیٹے عمار عبدالرحمان کو گرفتار کیا۔ حکام کو گزشتہ سال چھاپے کے دوران مریم کے داعش سے تعلق پر شبہ تھا

NIA نے گزشتہ سال کے چھاپے کے دوران مریم سے دو دن تک پوچھ تاچھ کی تھی، لیکن انہوں نے اسے گرفتار نہیں کیا تھا۔ تاہم، این آئی اے کے عہدیداروں نے اس وقت سے اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے اور پیر کے روز اسے گرفتار کرلیا

متعلقہ خبریں

Back to top button