جرائم و حادثات

گریٹر حیدرآباد میں خاتون کا قتل۔ نعش کو جلادینے کی کوشش

حیدر آباد: حیدرآباد کے میر پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک خاتون کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بالاپور علاقے میں واقع ایک خانگی اسکول میں 58 سالہ بوجماں نامی خاتون واچ مین کے طور پر کام کرتے ہوئے اپنے شوہر کے ساتھ ایک کمرے میں رہتی تھی۔

 

 

پچھلے 10 دنوں سے اس کا شوہر نظر نہیں آیا شاید وہ کہیں باہر گیا ہوا تھا جبکہ گزشتہ دو دنوں سے ایک 40 سالہ اجنبی شخص خاتون کے ساتھ نظر آیا۔ آج اچانک خاتون کے گھر سے دھواں اٹھنے پر پڑوسی وہاں گئے تو انہوں نے دیکھا کہ خاتون کی نعش فرش پر خون میں لطف پڑی ہوئی تھی اور اس کے پاؤں جل رہے تھے۔

 

 

شبہ کیا جاتا ہے کہ حملہ خوروں نے خاتون کا قتل کرنے کے بعد نعش کو جلا دینے کی کوشش کی۔ قتل کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button