جرائم و حادثات

نابالغ لڑکی کا اغوا گینگ ریپ۔حیدرآباد کے پرانا شہرمیں شرمناک واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہرمیں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کا شرمناک واقعہ پیش آنے کی اطلاع ملی ہے۔ اس واقعہ کا تاخیر سے عمل ہوا۔ تفصیلات کے مطابق چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود سے گزشتہ ہفتہ ایک 14 سالہ لڑکی اچانک لاپتہ ہوگئی تھی، بعد ازاں لڑکی کا پتہ چل گیا اورپولیس کو تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ لڑکی کا چارنوجوانوں نے اغوا کرلیا اوراسے لے جاکراسکے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے چاروں ملزمین کو حراست میں لے لیا تاہم اس بات کی توثیق نہیں کی گئی۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button