جرائم و حادثات

نظام آباد میں نابالغ لڑکی کا ریپ

نظام آباد:ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی استحصال کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ کا تاخیرسے علم ہوا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق نظام آباد کی رہنے والی نابالغ لڑکی نے اس مہینہ کی 31 تاریخ کو عمارت سے چھلانگ لگا کرخودکشی کی کوشش کی تھی۔ اسے شدید طورپرزخمی حالت میں علاج کیلئے ہاسپٹل میں شرک کیا گیا۔ 14 دن بعد لڑکی کی صحت اب ٹھیک ہوئی۔ گھروالوں نے جب اقدام خودکشی کی وجہہ معلوم کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ ایک لڑکے نے اس کا جنسی استحصال کیا ہے اسی کی ہراسانی سے تنگ آکراس نے جان دینے کی کوشش کی۔ لڑکی کے گھروالوں نے ون ٹاون پولیس اسٹیشن میں شکایت کی جس پرپولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرلیا ہے ملزم فراری میں بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button