نظام آباد میں شرمناک واقعہ _ آٹو ڈرائیور نے کمسن لڑکی کو حاملہ بنا دیا

نظام آباد _ تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں ایک کمسن لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہوئے اسے حاملہ بنا دینے کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق نظام آباد شہر کے بودھن روڈ پر واقع ایک علاقے کا رہنے والا آٹو ڈرائیور ماجد نے اپنے پڑوس میں رہنے والی 12 سالہ لڑکی کو ڈرا دھمکا کر  گزشتہ کئی مہینوں سے عصمت ریزی کرتا رہا۔بتایا جاتا ہے کہ آج لڑکی کی طبیعت خراب ہونے پر گھر والوں نے اسے ہاسپٹل سے رجوع کیا۔جہاں ڈاکٹروں نے بنایا کہ لڑکی  6 ماہ کی حاملہ ہے جس پر گھر والے سکتہ میں آگئے۔

گھر والوں نے لڑکی سے دریافت کرنے پر اس نے بتایا کہ ماجد اس کے ساتھ روزانہ گندی حرکت کرتا تھا گھر والوں نے پولیس اسٹیشن میں ماجد کے خلاف شکایت درج کروائی۔پولیس اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے

Back to top button