جرائم و حادثات

تلنگانہ کے جگیتال ضلع میں ایک اور کمسن لڑکی کے ساتھ عصمت ریزی کا واقعہ

جگتیال _ تلنگانہ میں کمسن لڑکیوں کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ ہفتے حیدرآباد کے سنگارینی کالونی میں ایک 6 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کا واقعہ پیش آیا تھا اس کے بعد گزشتہ رات حیدرآباد کے ہی منگل ہاٹ میں ایک 11 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔اور آج جگتیال ضلع کے دھرم پوری منڈل کے ایک گاوں میں 5 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ عصمت ریزی کرنے والے نوجوان کی عمر 19 سال ہے اور نوجوان کو دھرم پوری پولیس نے گرفتار کرلیا اور ضلع ایس پی سندھو شرما اس کی تفصیلات بتانے والی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button