جنرل نیوز

نارائن پیٹ کے مدرسہ دارالعلوم دینیہ جامع مسجد کا سالانہ جلسہ دستار بندی و استقبال رمضان و فضلیت علم : مولانا احمد نقشبندی کا خصوصی خطاب

نارائن پیٹ: 13 مارچ (اردو لیکس) مدرسہ دارالعلوم دینیہ جامع مسجد ملحقہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کا سالانہ جلسہ دستار بندی و استقبال رمضان و فضلیت علم کا عظیم الشان پیمانہ پر منعقد ہوا۔ جس میں تکمیل حفظ کی سعادت حاصل کرنے والے 6 طلباء کو دستار خلعت و سند سے نوازا گیا۔ اس جلسہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطیب ہندوستان شان دکن علامہ احمد نقشبندی حیدر آباد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں قرآن سے قریب ہوجانے کی تلقین کی۔ اور قرآن و حافظ قرآن کی عظمت بڑے اچھے انداز میں پیش کی۔

 

انہوں نے کہا کہ حافظ قرآن کو دنیا میں کچھ حاصل ہو یا نہ ہو مگر آخرت میں اسکے لئے اور اس کے خاندان کے دس ایسے افراد جن پر دودخ واجب ہوچکی ہو انکو جنت دلانے کا ذریعہ بنتا ہے اور اللہ نے کوئی بھی تعلیم کے لئے ایسی نعمتیں عطا فرمانے کا وعدہ نہیں فرمایا جو وعدے قرآن کے قاری کے لئے آتے ہیں۔ مچھلیاں جن کے لئے سمندروں سے دعائیں کرتی ہیں۔ حافظ قرآن کی قبر کا فرشتے طواف کرتے ہیں۔ یہ لوگ جہاں سے گزرے وہاں کے قبرستان سے چالیس دن تک عذاب قبر اٹھالیا جاتا ہےانکے والدین کے سروں پر سورج سے بھی زیادہ روشن تاج پہنایا جائے گا۔

ایسے دائمی انعامات اپنی اولاد کو دلانے کی کوشش کریں انہیں حافظ قرآن بھی بنائیں۔ ڈاکٹر انجئیر بھی بنائیں۔ اس فکر کو آپ نے کثیر تعداد میں جلسہ میں شرکت کرنے والے لوگوں کے سامنے ان خیالات کا جامع انداز میں اظہار فرمایا۔

 

اس جلسہ سے مولانا فاروق بن مخاشن نظامی نے بھی خطاب فرمایا۔ تعلیمی رپورٹ مولانا حافظ شفاعت علی نظامی نے پیش کی۔ جلسہ کی سرپرستی سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابارح نے کی۔ جبکہ نگرانی الحاج محمد نواز موسی صدر مدرسہ دارالعلوم دینیہ جامع مسجد نے کی۔ شیہ نشین پر محمد رفیق چاند’ حافظ عبدالقیوم’ حافظ محمد غوث خلیفہ’ حافظ اصغر علی’ حافظ فخرالدین تاج امام جامع مسجد’ حافظ عبدالباری’ مولانا حسن’ محمد تقی خرادی ودیگر موجود تھے۔ جلسہ کا آغاز حافظ شمش الدین کی قرآت کلام پاک سے ہوا حافظ محمد قتال حسین نے نعت شریف پڑھی۔ اس موقع پر طلباء کا تعلیمی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔ نظامت کے فرائض حافظ چاند پاشاہ لکچرر نے انجام دیئے رات دیر گئے صلوۃ سلام پر جلسہ کا اختتام ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button