حیدرآباد میں کرایہ دار کی جوان لڑکی کے ساتھ پولیس کانسٹبل کی دست درازی _ مقدمہ درج

حیدرآباد _ حیدرآباد کے  علاقہ شنکر پلی پولیس حدود میں ایک 14 سالہ لڑکی سے مبینہ دست درازی کرنے والے کانسٹبل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس کی ساکھ کو متاثر کرنے والے اس کانسٹبل کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز کردیا گیا اور شکایت پر کانسٹبل شیکھر کے خلاف پولیس نے پوسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کانسٹبل شیکھر جو کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن سے وابستہ تھا شنکر پلی علاقہ میں رہتا ہے۔ اس کے مکان میں کرایہ دار نوجوان لڑکی سے اس نے دست درازی کی ۔ مکان میں لڑکی کو تنہا پاکر وہ اس کے مکان میں داخل ہوگیا اور لڑکی سے بدسلوکی کرنے لگا۔ اس دوران لڑکی کی والدہ پہنچی اور چیخ و پکار شروع کردی۔ پولیس نے لڑکی اور اس کے افراد خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے