اسپشل اسٹوری

تلنگانہ کی بیٹی نے اپنی ماں کیلئے چاند پر خریدی زمین۔ رجسٹریشن بھی ہوگیا

حیدرآباد: ایک بیٹی نے اپنی ماں اور بیٹی کے لیے چاند پر ایک ایکڑ اراضی خریدی۔ جی ہاں یہ سچ ہے چندرایان تھری کے کامیاب تجربے کے دن ہی اس نے اپنی ماں اور بیٹی کے نام پر چاند کی زمین رجسٹریشن کروائی۔ تفصیلات کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع پیداپلی کے گوداوری کھنی، جی ایم کالونی سے تعلق رکھنے والے سنگارینی ورکر رام چندر کو دو بیٹیاں ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی سائی وگنیتا اعلی تعلیم کے بعد امریکہ میں مقیم ہے۔

 

 

وہاں وہ ایک کمپنی میں پروجیکٹ مینجر بتائی گئی ہے۔ امریکہ جانے کے بعد سے ہی وہ ہر سال اپنی ماں کے لیے مدرس ڈے کے موقع پر کچھ نہ کچھ تحفہ روانہ کیا کرتی تھی۔ اس دوران اسے اپنی ماں اور اپنی بیٹی کے لیے چاند پر زمین خریدنے کا خیال آیا۔ سال 2022 میں اسے معلوم ہوا کہ چاند پر اراضی فروخت کی جا رہی ہے

 

 

اس نے لونار لینڈ رجسٹری نامی ادارے کی جانب سے چاند پر اراضی فروخت کرنے کا اشتہار ویب سائٹ پر دیکھ کر اپنی ماں اور بیٹی کے نام پر ایک ایکڑ اراضی چاند پر خرید لی۔ تین دن قبل جب 23 تاریخ کو چاند پر وکرم لینڈر کی سیف لینڈنگ ہوئی اس دن چاند پر خریدی گئی اراضی کا رجسٹریشن کروایا گیا۔

 

 

اس نے یہ بات اپنی ماں کو بتائی جس پر وہ خوش ہو گئی۔ چاند پر ایک ایکڑ اراضی خریدنے اور اس کا رجسٹریشن کروانے کی بات سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ صارفین کا یہ کہنا ہے کہ کیا چاند پر اراضی کے حقوق حاصل ہوتے ہیں ؟ کیا مستقبل میں انسان کے چاند پر زندگی گزارنے کے امکانات ہیں؟

 

 

بہرحال ان تمام سوالات کے درمیان تلنگانہ کی خاتون نے اپنی ماں اور بیٹی کے لیے چاند پر زمین خرید لی ہے اور اس کا رجسٹریشن بھی کروا دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button