سیل فون کا جھگڑا _ بہن کے قتل پر برہم بھائی نے قاتل ماں کی جان لے لی _ کڑپہ میں دل دہلانے والا واقعہ

 

کڑپہ _ موبائل فون کا کثرت سے استعمال کرنے والی بیٹی کا ماں نے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔بہن کے قتل پر برہم بھائی نے ماں کا قتل کردیا۔یہ دل دہلانے والا واقعہ آندھراپردیش کے کڑپہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کڑپہ شہر کے نکاش ویدھی میں رہنے والی  47 سالہ  خورشید شوہر سے اختلافات کے باعث دو بچوں  14  سالہ بیٹی حلیمہ اور 16  سالہ بیٹا ضمیر کے ساتھ علیحدہ مقیم تھی

 

گزشتہ  رات  علیمہ کی والدہ خورشید نے اسے  موبائل فون کو کثرت سے دیکھنے پر  سرزنش کی۔ اس دوران علیمہ اور  خورشید میں جھگڑا بھی ہوگیا۔جس پر خورشید نے اوڑھنی سے حلیمہ کا گلا دبا کر اسے قتل کر دیا۔ ماں کی جانب سے بہن کو قتل کردیئے جانے پر برہم ضمیر نے چاقو سے ماں پر دیوانہ وار حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانچ کی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سی آئی محمد علی نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کی  تفتیش کی جا رہی ہے۔