جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہر سے ماں اور بیٹا اچانک لاپتہ

حیدرآباد کے پرانا شہر سے ماں اور بیٹا اچانک لاپتہ 

حیدرآباد _ 21دسمبر ( اردو لیکس) حیدرآباد کے پرانا شہر سے ایک خاتون اپنے 10 سالہ بچہ کے ساتھ اچانک لاپتہ ہوگئی۔یہ واقعہ چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بنڈلہ گوڑہ میں پیش آیا۔خاتون کے والد نے چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ 16 دسمبر کو وہ کسی کام سے گھر سے باہر گئے تھے اور دوپہر ایک بجے جب گھر واپس ہوئے تو گھر میں ان کی 28 سالہ بیٹی عشرت بیگم اور نواسہ 10 سالہ فرحان میں نہیں تھے انہوں نے پڑوس کے گھر والوں اور رشتہ داروں سے ان دونوں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔لیکن ان دونوں ماں بیٹے کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی عشرت کے پاس سیل فون ہے جس کا نمبر 7032890827 ہے اور وہ بھی بند بتایا جا رہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button