تلنگانہ

ملازمین پولیس نے لڑکی کی چوٹی پکڑ کر کھینچی،طالبہ گر پڑی۔ حیدرآباد کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد۔ اگریکلچر یونیورسٹی کی اراضی ہائی کورٹ کو مختص کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کے خلاف آج اے بی وی پی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

 

اس دوران اسکوٹی پر سوار 2 خاتون ملازمین پولیس نے طالبہ کا تعاقب کیا جو دوڑ رہی تھی ۔ انہوں نے طالبہ کے سر کے بال پکڑ لئے جس کے نتیجہ میں وہ گر پڑی۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد پولیس کی اس کارروائی پر تنقیدیں کی جانے لگیں۔

 

لوگ پوچھ رہے ہیں کہ کیا یہی فرینڈلی پولیسنگ ہے؟۔سائبر آباد کمشنر پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے مناسب کاروائی کا تیقن دیا ہے۔ یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور لوگ تنقیدیں کررہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button