جرائم و حادثات

بریکنگ نیوز _ مرتد وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی دھرم سنسد کی اشتعال انگیزی کیس میں گرفتار

حیدرآباد _ 13 جنوری ( اردو لیکس ڈیسک) مرتد وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی کو اتراکھنڈ پولیس نے آج  ہریدوار میں گرفتار کرلیا۔جس پر مسلمانوں کی نسل کشی اور نفرت کا الزام عائد ہے

19 دسمبر کو  ہریدوارمیں منعقدہ دھرم سنسد میں مسلمانوں کی نسل کشی کی دھمکیاں دیتے ہوئے کی گئیں قابل اعتراض اور انتہائی اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق درج کروائی  گئی شکایت اور سپریم کورٹ کی نوٹس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج دوپہر اسے گرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس نے مرتد وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی ،  دسنا مندر کے پجاری یتی نرسنگھا نند، اور ہندو مہاسبھا کے جنرل سکریٹری اناپورنا سمیت 10 افراد کے خلاف تعزیرات ہند (IPC) کی دفعہ 153A (مذہب وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) کے تحت ہریدوار پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا تھا۔اس کیس میں یہ پہلی گرفتاری ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button