جرائم و حادثات

کریم نگر میں افسوسناک واقعہ _ مسلم نوجوان نے ایل ایم ڈی کنال میں کود کر کرلی خودکشی

کریم نگر _ کریم نگر کے حسینی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے کنال میں کود کر خودکشی کرلی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اشوک نگر سے تعلق رکھنے والا 27  سالہ نوجوان محمد شفیع کی نعش آج کریم نگر شہر کے مضافات میں واقع ایناڈو آفس کے قریب کے ایل ایم ڈی کنال سے برآمد ہوئی۔ نوجوان کی نعش کو کنال سے نکال لیا گیا۔خودکشی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔تاہم بتایا جاتا ہے کہ نوجوان چند دنوں سے ذہنی دباؤ میں تھا پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے  نوجوان بی ٹیک سیول انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کی تھی اور اس سال ایم ٹیک میں داخلہ کی کوشش کررہا تھا اس سانحہ کے بعد شہر کے نوجوانوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button