جرائم و حادثات

روٹی مانگنے کیلئے جانے والی خاتون کو جسنی تشدد کا شکاربنانے کا شرمناک واقعہ

نئی دہلی: روٹی کیلئے دھابے پر جانے والی خاتون کو محروس رکھ کر تین افراد نے اسے 12 دنوں تک جنسی تشدد کا شکار بنایا گیا۔ وہ کسی طرح ان کے چنگل کے آزاد ہوکرپولیس اسٹیشن پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے ساتنا ضلع میں یہ واقعہ پیش آیا۔ 26 سالہ خاتون کا اپنے گھروالوں سے جھگڑا ہوگیا اوروہ اپنی بہن کے گھرجانے کیلئے روانہ ہوئی۔ راستہ میں اسے بھوک لگ رہی تھی وہ روٹی کیلئے قریبی دھابہ پہنچی اوراس نے روٹی طلب کی۔ دھابہ میں موجود تین افراد نے اسے کمرے میں بند کردیا اور12 دنوں سے مسلسل اس کا جنسی استحصال کررہے تھے۔ خاتون کسی طرح وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی اوراس نے پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے اس معاملہ میں دھابہ کے مالک اور ملازمین کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button