جرائم و حادثات

ایک ہی خاندان کے 9 افراد گھر میں مردہ پائے گئے،ریاست مہاراشٹر میں واقعہ۔ خودکشی کا شبہ

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا کے سانگلی ضلع میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد اپنے گھر میں مردہ پائے گئے، پولیس کو شبہ ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے۔یہ لاشیں ممبئی سے 350 کلومیٹر دور سانگلی ضلع کے مہیسال میں ایک گھر سے ملی ہیں۔سانگلی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دکشت گیدم نے کہا کہ ہمیں ایک گھر میں نو لاشیں ملی ہیں۔چھ لاشیں گھر کے ایک ہی مقام سے دستیاب ہوئیں جبکہ دیگر لاشیں اسی مکان میں دوسری جگہ سے دستیاب ہوئی ہیں ۔ایک اور پولیس عہدیدار نے کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو سکے گی۔ حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں شبہ ہے کہ انہوں نے کوئی زہریلی چیز کھا لی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button