جرائم و حادثات

گاندھی اسپتال میں دو بہنوں کی اجتماعی عصمت ریزی نہیں ہوئی _ سارا واقعہ جھوٹا

حیدرآباد _ حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں دو بہنوں کی اجتماعی عصمت ریزی کے واقعہ میں سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ گاندھی اسپتال کا پورا واقعہ جھوٹا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ دو بہنوں کا کسی نے بھی ریپ نہیں کیا۔چھوٹی بہن نے بڑی بہن کو بچانے من گھڑت بنائی  تھی۔ کمشنر پولیس انجنی کمار نے کہا کہ گاندھی اسپتال واقعے میں چھوٹی بہن کی جانب سے کی گئی شکایت میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں بہنوں کو سیندھی  پینے کی عادت تھی۔ شوہر کو اسپتال میں داخل کرانے کے بعد انھیں سیندھی نہیں ملی اس لئے وہ بہت زیادہ دباؤ میں تھے چھوٹی بہن نے پولیس کو سچائی بتا دی کہ اس کی بڑی بہن سیندھی پینے کے لیے اسپتال سے چلی گئی تھی اور واپس نہیں آئی ۔اسے ڈھونڈنے کے دوران اس کی ملاقات سیکورٹی گارڈ سے ہوئی اور سیکورٹی گارڈ کے ساتھ اس نے اپنی رضامندی سے ہمبستری کی تھی پولیس نے کہا کہ اس واقعے میں لیب ٹیکنیشن کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ انجنی کمار نے کہا کہ 500 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی گئی۔ 800 گھنٹے کی سی سی فوٹیج دیکھی گئی ، ٹیکنالوجی کی بنیاد پر سیل فون سگنل سے پتہ چلانے کی کوشش کی گئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button