نیشنل

نتیش کمار کے جھٹکے سے راجیہ سبھا میں این ڈی اے اقلیت میں آگئی

حیدرآباد _ 10 اگست ( اردولیکس) بہار میں نتیش کمار کی جے ڈی یو کے بی جے پی سے دوری کے بعد راجیہ سبھا میں این ڈی اے کی اکثریت کم ہوگئی ہے۔ جیسے ہی جے ڈی یو نے بی جے پی سے تعلق توڑا اور این ڈی اے  باہر نکل گئی ، راجیہ سبھا میں اس کی طاقت کم ہوگئی۔ جے ڈی یو کے پاس راجیہ سبھا میں 5 ارکان پارلیمنٹ ہیں جن میں وائس چیئرمین بھی شامل ہیں۔ جے ڈی یو اتحاد کے وقت بھی این ڈی اے کو ایوان بالا میں اکثریت حاصل نہیں تھی۔ راجیہ سبھا میں اراکین کی موجودہ تعداد 237 ہے اور 8 نشستیں خالی  ہیں۔ جموں و کشمیر سے 4  تریپورہ سے ایک اور نامزد  تین عہدے خالی ہیں۔

 

تاہم راجیہ سبھا میں اکثریت کا نمبر 119 ہے اور  بی جے پی کے پاس صرف 110 ارکان ہیں۔ حکومت سرمائی اجلاس سے قبل مزید تین ارکان کو نامزد کرنے کا امکان ہے۔ اسی طرح جب بھی انتخابات ہوں گے تریپورہ سیٹ پر بی جے پی کے جیتنے کے  امکانات ہیں تب این ڈی اے کی طاقت صرف 114 رہ جائے گی۔ لہذا اہم بلوں کی منظوری کے لیے YCP یا BJD کی حمایت درکار ہے۔

 

پچھلے تین سالوں میں تین پارٹیاں این ڈی اے اتحاد سے باہر آ چکی ہیں۔ شیو سینا اور شرومنی اکالی دل 2019 کے انتخابات سے پہلے تلگودیشم باہر ہو گئی تھی ۔ جے ڈی یو کے بھی چلے جانے  سے یہ تعداد چار تک پہنچ گئی ہے۔ لیکن صدارتی انتخاب میں بی جے ڈی، وائی سی پی، شرومنی اکالی دل، بی ایس پی اور تلگودیشم نے این ڈی اے اتحاد کی حمایت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button