جرائم و حادثات

زمین کا سروے کرنے کے لئے ایک لاکھ روپے رشوت _ پداپلی ضلع میں تحصیلدار سمیت تین ملازمین رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

حیدرآباد _ 23 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے زمین کا سروے کرنے کے لئے ایک کسان سے ایک لاکھ روپے کی رشوت قبول کرتے ہوئے تحصیلدار سمیت دو ملازمین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔یہ واقعہ ریاست پداپلی ضلع کے انترگاوں منڈل کا ہے جہاں شنکر نامی ایک کسان کی زمین کا سروے کرنے کے لئے تحصیلدار سمپت اور ریونیو انسپکٹر محمد عظیم اور ایک خانگی ملازم لنگاسوامی نے تین لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا جس پر شنکر نے ایک لاکھ روپے رشوت دینے سے اتفاق کرتے ہوئے اس کی اطلاع اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں کو دی ۔اے سی بی عہدیداروں نے آج جال بچھا کر ان تینوں کو رشوت کی رقم قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑ لیا اور حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button