جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نلکنڈہ میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والا گرفتار

نلگنڈہ _ 13 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے نلگنڈہ شہر میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے  متنازعہ ریمارکس کو واٹس ایپ اسٹاٹس پر پوسٹ کرنے والے شر پسند کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس نے جیل بھیج دیا۔

ضلع ایس پی نلگنڈہ رمیا راجیشوری نے بتایا کہ نلگنڈہ شہر کے بٹو گوڑہ کا رہنے والا پی سریندر ریڈی جو پرکاشم بازار میں ہوٹل چلاتا ہے اس نے گزشتہ رات اپنے واٹس ایپ اسٹاٹس پر ایک متنازعہ پوسٹ رکھ کر ایک مذہب کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی۔جس پر ٹاسک فورس پولیس نے اسے گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف ون ٹاون پولیس اسٹیشن میں Cr. No. 151/2022 U/S 153A, 295A, 504, 290 IPC sec 67 IT Act مقدمہ درج کرلیا گیا اور عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے

ضلع ایس پی نے عوام کو مشورہ دیا کہ اگر کوئی سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت بھڑکانے والے پوسٹ جاری کرتا ہے یا اسے شیر کرتا ہے تو 100 نمبر پر اس کی پولیس کو اطلاع دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button