جرائم و حادثات

حیدرآباد ائیرپورٹ پر پیٹ میں چھپا کرلایا گیا 7 کیلو سونا ضبط_ چار افراد بشمول دو خواتین گرفتار

حیدرآباد میں 7 کلو سے زائد سونا پکڑا گیا _ چار افراد بشمول دو خواتین گرفتار 

حیدرآباد _ 11 دسمبر ( اردو لیکس) حیدرآباد کے شمش آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں سونا ضبط کیا گیا ۔ کسٹم حکام نے جمعہ کو دبئی سے AI 952 ایئر انڈیا کی پرواز میں سوار چار مسافروں جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں کے قبضے سے 7.3 کلو سونا پکڑ لیا ۔ ان مسافرین نے اپنے پیٹ میں چھپا کر یہ سونا لایا تھا حکام نے سونا پکڑنے کے بعد انہیں تحویل میں لے کر تفتیش کی ۔ سونا ضبط کر لیا گیا۔ حکام نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہے ہیں۔یہ چار افراد سوڈان کے شہری بتائے گئے ہیں سونے کی قیمت تقریباً 3.6 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button