جرائم و حادثات

ضلع عادل آباد میں والدین نے بیٹی کا گلا کاٹ کر کردیا قتل‌ _ عاشق کے ساتھ فرار ہوجانے پر کیا انتہائی اقدام

عادل آباد _ 27 مئی ( اردولیکس) گھر کی عزت اور خاندان میں بدنامی کے خوف سے ایک سنگدل ماں باپ نے جوان بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ یہ دل دہلانے والا واقعہ تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق عادل آباد ضلع کے نارنور منڈل کے ناگل کنڈہ میں  20 سالہ راجیشوری کو اس کے والدین نے گلا دبا کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسی  گاؤں کا شیخ علیم نامی نوجوان سے  راجیشوری گزشتہ کچھ مہینوں سے محبت کرتی تھی ۔ دونوں 45 دن پہلے  مہاراشٹر فرار ہوگئے تھے۔ لڑکی کے والدین ساوتری بائی اور دیولال نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ ان کی بیٹی لاپتہ ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکی کو تلاش کر کے اسے والدین کے حوالے کر دیا تھا اور  نوجوان کو حراست میں لے کر عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا

اس کے بعد سے راجیشوری کا اپنے والدین سے اس معاملے پر اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ اسی مسلہ پر آج صبح راجیشوری کا والدین سے جھگڑا ہوا جس پر برہم  اس کے والدین نے راجیشوری کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ جس پر پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے راجیشوری کے والدین کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button