نیشنل

شان رسالت صلعم میں گستاخی، حیدرآباد میں بعد نماز جمعہ پرامن احتجاج

حیدرآباد: حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف آج شہرحیدرآباد میں بعض مقامات پرنماز جمعہ کے بعد مساجد کے سامنے پرامن احتجاج کیا گیا۔ آج صبح سے ہی حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد کے علاوہ دیگرمساجد کے پاس پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا تھا۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد شمع محمدی کے پروانوں نے احتجاج کیا، انھوں نے نوپورشرما اوربی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئےنعرے لگائے۔ بعض احتجاجیوں نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے نوپورشرما کی تصویرپرچپل بھی مارے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button